بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مون سون کا تیسرا اسپیل 3 اگست تک رہے گا: چیئرمین NDMA

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل جاری ہے، یہ اسپیل 31 جولائی سے 3 اگست تک جاری رہے گا۔

یہ بات نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی نے جاری کیئے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔

لاہور کی فضاؤں میں دوپہر کے وقت سیاہ سرمئی گھٹا چھا گئیں، جس کے ساتھ ہی کئی علاقوں میں موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔

چیئرمین این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان میں معمول سے زیادہ 60 سے 70 فیصد بارشیں ہوئیں، زیادہ بارشوں سے قراقرم ہائی وے کے بعض حصوں کو نقصان پہنچا۔

انہوں نے مزید کہا کہ زیادہ بارشوں سے رابطہ سڑکوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا ہے، ابھی تک 26 خاندانوں کو ریسکیو کیا گیا ہے۔

ماہرین کا کہناہے کہ موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے جون سے ستمبر تک مون سون بارشوں کی شدت میں اضافہ ہوا ہے۔

چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز ستی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کل گلگت کے ایک نالے میں طغیانی آنے کے بعد ایف سی جی بی کے دستوں نے ریسکیو آپریشن کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.