کراچی میں ڈینگی کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر مون سون سیزن میں دو بار فیومیگیشن کی مہم چلائی ہے، عوام سے درخواست ہے کہ گھروں میں بھی ضروری تدابیر اختیار کریں۔
ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ہمیشہ بڑی محنت کے ساتھ کام کیا ہے، فائر فائٹرز جن حالات میں کام کر رہے ہیں وہ قابلِ ستائش ہے۔
وزیرِ اعلیٰ سے درخواست کی ہے کہ فائر فائٹرز کو پرسنل پروٹیکٹیو آلات دیے جائیں، ہم اسنارکل کو بھی صحیح کروا رہے ہیں جبکہ ریسکیو 1122 سے فائر بریگیڈ کو منسلک کرد یا گیا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محکمۂ صحت کا اندازہ ہے کہ ڈینگی کیسز بڑھ رہے ہیں، مون سون سیزن میں دو بار فیومیگیشن کی مہم چلائی ہے، سرکار کے ساتھ لوگوں کو بھی اپنے گھروں میں احتیاط کی ضرورت ہے۔
ایڈمنسٹریٹر کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کراچی پورٹ ٹرسٹ میں بلدیہ عظمیٰ کو نمائندگی ملی ہے، یہ فیصلہ ہوا ہے کہ ہمارے واجبات وہ ادا کریں گے۔
انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ 23 کروڑ روپے ہمیں ایک دو روز میں ملیں گے۔
Comments are closed.