بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

قمبر: رائس مل پر چھاپہ، سیلاب متاثرین کیلئے بھیجا گیا امدادی سامان برآمد

قمبر شہدادکوٹ کے علاقے میں رائس مل پر سول جج کا چھاپہ، سیلاب متاثرین کے لیے بھیجا گیا امدادی سامان برآمد کرلیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق برآمد ہونے والے سامان میں 500 خیموں سمیت دیگر اشیا شامل ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رائس مل مالک اور کونسلر کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ تیسرے مبینہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس نے مزید کہا ہے کہ برآمد سامان کی مکمل تفصیلات جمع ہونے کے بعد ایف آئی آر درج کی جائے گی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.