احتساب عدالت لاہور نے ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن کے معاملے میں تحریکِ انصاف کے رہنما مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔
فیصلے کے مطابق مونس الہٰی پراسیکیوشن کے الزامات میں عدالت میں پیش ہونے سے اجتناب کر رہے ہیں۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عدالت مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دیتی ہے۔
تحریری فیصلے کے متن کے مطابق جب تک مونس الہٰی گرفتار نہیں ہوتے ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری برقرار رکھے جاتے ہیں۔
Comments are closed.