مونس الٰہی اور بے نامی اداروں کے خلاف ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ چالان بینکنگ کورٹ میں جمع کروادیا۔
ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائے گئے چالان کے مطابق مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الٰہی کے خاندان پر نائب قاصد محمد نواز کے ذریعے تہتر کروڑ روپے کے شوگر ملز شیئرز خریدنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
مونس الٰہی کے خلاف چالان میں نائب قاصد اور چپڑاسی کے اہم کردار کی وضاحت کی گئی ہے۔
چالان میں کہا گیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد اور چودھری فیملی ممبرز کے درمیان کروڑوں روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئيں۔
Comments are closed.