بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مولانا چاہتے ہیں 4 سے 5 ارب کی دیہاڑی لگ جائے، فیاض الحسن چوہان

صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ دعوے سے کہتا ہوں مولانا نے پہلے مارچ میں ڈیڑھ ارب کی دیہاڑی لگائی،  اب چاہتے ہیں 26 مارچ کو چار سے پانچ ارب کی دیہاڑی لگ جائے۔

فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ منافقت ہے پی ٹی آئی نے اوپن بیلٹ کا کہا تو یہ اپنے ایجنڈے سے مکر گئے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ  قیدیوں کی فلاح و بہبودکے لیےجیل کا نظام بہتر کر رہے ہیں، پہلے جیل خانہ جات کے افسران کی وزیر سے ملاقات ہی نہیں ہوتی تھی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.