سپریم کورٹ نے مولانا فضل الرحمٰن کے مبینہ فرنٹ مین موسیٰ خان کی درخواست ضمانت پر نیب سے جواب مانگ لیا۔
وکیل درخواست گزار کامران مرتضیٰ نے عدالت کو بتایا کہ موسیٰ خان پر بیٹے اور بھتیجے کی بھرتیوں کا الزام ہے،ان پر کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام بھی لگا ہے۔
جسٹس مشیر عالم نے سوال کیا کہ کیا موسی خان نے بیٹے کو جعلی ڈگری پر بھرتی کیا؟ اس پر وکیل کامران مرتضیٰ نے بتایا کہ بیٹے کی بھرتی کا کیس سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کردی، موسیٰ خان پر بیٹے اور بھتیجے کی غیرقانونی بھرتیوں کا الزام ہے جبکہ نیب نے موسیٰ خان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا کیس بھی بنا رکھا ہے۔
Comments are closed.