اپوزیشن پارٹی جمعیت علماء اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد الرحمٰن نے دوران اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سے شکوہ کردیا۔
انہوں نے دوران خطاب اسپیکر اسد قصر پر جانبدارانہ طرز عمل اختیار کرنے کا الزام لگادیا۔
مولانا اسعد نے مزید کہا کہ ہنگامی اجلاس بلانا تھا تو اتنی زحمت بھی نہ کی کہ اپوزیشن کو اعتماد میں لیتے۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ حکومت کے نہیں بلکہ ایوان کے اسپیکر ہیں، اسپیکر صاحب کا طرز عمل جانبدارانہ ہے۔
جے یو آئی ف کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے ہاتھ میں ہے کہ اپوزیشن سے مل کر متفقہ قرارداد لائے۔
Comments are closed.