بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موسم کی خرابی کے باعث بلاول بھٹو شہرِ قائد سے لاہور کیلئے روانہ نہ ہوسکے

کراچی کے موسم نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری کو لاہور جانے سے روک دیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ موسم کی خرابی کے باعث چیئرمین پی پی پی شہرِ قائد سے لاہور کے لیے روانہ نہ ہوسکے جس کے باعث اب وہ بدھ کو وہاں پہنچیں گے۔ 

بلاول بھٹو زرداری کل بلاول ہاؤس میں سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی (سی ای سی) کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس میں سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی بھی شرکت بھی متوقع ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.