بھارت کا اپنے سابقہ اتحادی مالدیپ کے ساتھ نیا تنازع کھڑا ہوگیا، مالدیپ کے مقابلے میں بھارتی جزائر کی خوبصورتی بیان کرتی بھارتی وزیر اعظم مودی کی پوسٹ پر مالدیپ کے وزراء نے تمسخرانہ تبصرہ کردیا۔
مالدیپ کے وزراء نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو مسخرہ، دہشت گرد اور اسرائیل کی کٹھ پتلی قرار دے دیا۔
بھارت کے احتجاج پر مالدیپ نے تینوں وزراء کو معطل کر دیا، جس کے بعد مالدیپ کے وزراء کے تبصروں پر بھارتی شہریوں اور شوبز شخصیات نے سوشل میڈیا پر بائیکاٹ مالدیپ اور ایکسپلور انڈین آئی لینڈز کے ہیش ٹیگ چلا دیے۔
مالدیپ کے نومنتخب چین نواز صدر محمد معیزو کے بھارتی فوج کے دستے مالدیپ سے واپس بلانے کے مطالبے پر بھارت مالدیپ تعلقات کشیدگی کا شکار ہیں۔
Comments are closed.