hookup Parsippany NJ daty hookup hookup Middletown Delaware california hookup bar asian girls hookup Illinois hookup sites like craigslist

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

مودی مقبوضہ کشمیر پہنچ گئے، آمد سے قبل دھماکا

بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبا پہنچ گئے۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مودی کے دورے سے کچھ دیر قبل جموں میں دھماکا بھی ہوا ہے، دھماکا مودی کے ریلی کے مقام سے 12 کلو میٹر دور ہوا۔

آرٹیکل 370 کے خاتمے کے بعد مودی کا مقبوضہ وادی کا یہ پہلا دورہ ہے۔

کشمیر میڈیا سیل کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورے کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال کی گئی ہے

کے ایم ایس نے کہا ہے کہ مودی کے دورے پر قابض انتظامیہ نے وادی کو فوجی چھاؤنی میں تبدیل کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سیل کا مزید کہنا ہے کہ اس موقع پر مقبوضہ وادی میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد تعینات ہے۔

کے ایم ایس کا یہ بھی کہنا ہے کہ نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر اور پاکستان کے مختلف شہروں میں بھی بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کے دورۂ مقبوضہ کشمیر کے خلاف مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.