آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ موجودہ چیلنجز میں خود کو ہر وقت تیار رکھنا ہو گا۔
کراچی میں پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کے دورے کے موقع پر 34 ویں وار کورس کے شرکاء سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فضائیہ کے افسران خود کو جدید رجحانات سے روشناس کریں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ مہارت اور کامیابیوں کی تعریف کی۔
دورے کے دوران آرمی چیف نے سینٹرل آرڈیننس ڈپو کراچی بھی گئے، انہیں اس موقع پر ایک صدی پرانے انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن پر بھی بریفنگ دی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرڈیننس کور کی لاجسٹکس کے شعبے میں کاوشوں کو سراہا۔
Comments are closed.