قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی نے 2022 کا ورلڈ کپ پاکستان کے جیتنے کی پیشگوئی کردی۔
آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کی شکست کے بعد شاہد آفریدی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر خصوصی پیغام جاری کیا۔
شاہد آفریدی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ’زبردست لڑکوں! آپ ہمارے لیے باعث فخر ہیں، آپ نے پورے ٹورنامنٹ میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا اور آسٹریلیا کے خلاف بھی آپ نے فائٹ کی۔‘
اُنہوں نے کہا کہ ’مجھے واقعی لگتا ہے کہ پاکستان کی موجودہ کرکٹ ٹیم اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیت سکتی ہے۔‘
آخر میں اُنہوں نے شائقین کرکٹ سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’اس شکست کے بعد بھی ہم سب کو کھلاڑیوں کی حمایت جاری رکھنے کی ضرورت ہے۔‘
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ناک آؤٹ مرحلے میں شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
Comments are closed.