عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ ہم موجودہ حکومت کی تحلیل اور فوری انتخابات کیلئے تیار ہیں۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں میزبان سلیم صافی سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ہمیں عمران خان کے فوری انتخابات کے مطالبے سے کوئی مسئلہ نہیں ہم ہر وقت انتخابات کیلئے تیار ہیں صاف و شفاف انتخابات سے حقائق قوم کے سامنے آجائیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم اوّل دن سے ان اسمبلیوں کو جعلی سمجھتے ہیں ہم نے حلف لینے کی بھی مخالفت کی تھی ان اسمبلیوں کو نواز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان بھی جعلی قرار دے چکے ہیں۔
Comments are closed.