بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

موجودہ حالات میں بھارت کے ساتھ تعلقات معمول پر لانا ممکن نہیں، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کے اقدامات پر نظرثانی نہیں کرتا تعلقات معمول پر لانا ممکن نہیں ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی تجویز وفاقی کابینہ نے بحث کے بعد موخر کردی۔

وفاقی کابینہ نے بھارت سے چینی اور کپاس درآمد کرنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کی تجویز مسترد کردی ۔

گزشتہ روز ای سی سی نے بھارت سے کم قیمت پر چینی اور کاٹن درآمد کرنے کی سفارش کی تھی۔ 

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.