وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ موجودہ بینچ اپنا مائنڈ ظاہر کرچکا ہے، درخواست ہے کہ فل کورٹ کیس سنے۔
جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کے دوران رانا ثناء اللّٰہ کا کہنا تھاکہ فیصلے کے تحت ہمارے 25 ووٹ مائنس کیے گئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ایک پارٹی سربراہ کی ہدایت پر دوسری جماعت کے 10 ووٹ مائنس ہوگئے، موجودہ بینچ اپنا مائنڈ ظاہر کر چکا ہے۔
وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ پارٹی قیادت کا فیصلہ ہے کہ پیر کو سماعت میں جائیں گے اور چیف جسٹس آف پاکستان کو احترام کے ساتھ گزارش کریں گے کہ کیس کو نہ سنیں اور نیا بینچ بنائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ موجودہ بینچ کے جج صاحبان کے ہمارے متعلق خیالات سے سب ہی واقف ہیں۔
رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ رہے ہیں کہ موجودہ ججز کیس نہ سنیں، ہم تو چاہتے ہیں کہ اسے فل کورٹ سنے۔
Comments are closed.