سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مواخذے کے خلاف 2 نئے وکیلوں کا اعلان کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے قانونی ٹیم کی سربراہی کے لیے 2 نئے وکیلوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دونوں قابل عزت وکیل میری قانونی جنگ لڑیں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ دنوں امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ کوئی وکیل سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کیس لڑنے کو تیار نہیں، امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ کی قانونی ٹیم کے وکیل انھیں چھوڑ کر جاچکے ہیں۔
خیال رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ کے خلاف مواخذے کی سماعت 9 فروری کو ہوگی۔
واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان نے ٹرمپ کے مواخذے کی منظوری دے دی، 232 ارکان نے سابق امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیئے اور 197 ارکان کانگریس نے مواخذے کی مخالفت کی جبکہ ری پبلکن پارٹی کے 10 ارکان نے ٹرمپ کے مواخذے کے حق میں ووٹ دیا تھا۔
ڈیمو کریٹس کی جانب سے پیش کیے گئے مواخذے میں ڈونلڈ ٹرمپ پر شہریوں کو بغاوت کے لیے اکسانے کا الزام ہے جبکہ ٹرمپ کیپٹل ہل مظاہرے پر سینیٹ میں ٹرائل کا سامنا کریں گے، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہیں جنہیں دوسری بار مواخذے کا سامنا ہوگا۔
The post مواخذے کی کارروائی: ٹرمپ کا 2 نئے وکیلوں کا اعلان appeared first on Urdu News – Today News – Daily Jasarat News.
Comments are closed.