لاہور ہائیکورٹ میں منی لانڈرنگ کیس میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف کی درخواست ضمانت سماعت کے لیے 20 اپریل کو مقرر کردی گئی۔
لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل دو رکنی بینچ درخواست پر سماعت کرے گا۔
عدالت نے چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سے جواب طلب کر رکھا ہے۔
درخواست ضمانت میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب نے منی لانڈرنگ اور آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں 29 دسمبر کو اسلام آباد سے گرفتار کیا۔
اس میں مزید کہا گیا کہ نیب کو پہلے ہی کیس کا ریکارڈ فراہم کیا جاچکا ہے۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ ان کی درخواست ضمانت منظور کی جائے۔
Comments are closed.