بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منی لانڈرنگ مقدمہ، مونس الہیٰ نے FIA کے سوالات کے جوابات جمع کرادیئے

سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہیٰ نے اپنے خلاف منی لانڈرنگ مقدمے میں ایف آئی اے کی جانب سے پوچھے گئے 33 سوالات کے جوابات جمع کروا دیئے۔

مونس الہیٰ نے محمد نواز بھٹی چپڑاسی سے متعلق سوال کے جواب پر کہا کہ میں محمد نواز بھٹی کو نہیں جانتا۔

ایف آئی اے کے محمد نواز بھٹی چپڑاسی کے 32 بینک اکاؤنٹس سے متعلق سوال کے جواب میں مونس الہیٰ نے کہا کہ نواز بھٹی کے اکاؤنٹس سے متعلق بھی معلوم نہیں۔

مونس الہیٰ نے نواز بھٹی کے شیئرز سے متعلق بھی نفی میں جواب دیا ہے جبکہ انہوں نے بتایا کہ آر وائے کے گروپ بنانے میں بھی کوئی کردار نہیں ہے۔

چوہدری مونس الہیٰ نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمر شہریار سے کاروباری تعلق ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھائی راسخ الہیٰ نے شیئرز تحفے میں دیئے، ایف بی آر میں جمع تفصیلات میں سب کچھ ڈکلیئرڈ ہے۔

واضح رہے کہ ایف آئی اے میں مونس الہیٰ سمیت دیگر کے خلاف 24 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی تحقیقات جاری ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.