بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منی بجٹ غریب عوام پر ڈرون حملہ ہے، عبدالغفور حیدری

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے اُن پر ڈرون حملہ کردیا۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں سینیٹر عبدالغفور حیدری نے کہا کہ منی بجٹ غریب عوام پرڈرون حملہ ہے، حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ڈرون حملہ کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کہتے تھے آئی ایم ایف کے پاس نہیں جاؤں گا، خودکشی کرلوں گا، لیکن اب ملکی معیشت عالمی مالیاتی ادارے کی جھولی میں ڈال دی ہے۔

جے یو آئی رہنما نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے آزادی و خودمختاری چِھن گئی۔

اُن کا کہنا تھا کہ ابھی ایسی صورتحال نہیں جو عدم اعتماد کی تحریک لائیں، 23 مارچ کو لانگ مارچ اور اسلام آباد میں دھرنا ہوگا، غیر آئینی حکومت کے خلاف جدوجہد کرتے رہیں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.