بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منڈی بہاؤالدین: اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے اسپتال کی تعمیر کا آغاز ہو گیا

اوورسیز پاکستانیوں کے تعاون سے ضلع منڈی بہاؤالدین میں اوورسیز جدید اسپتال کی تعمیراتی کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔

اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال کی تعمیر کا آغاز کرکے ریکارڈ قائم کردیا۔

پاکستان پیپلک ایڈ ٹرسٹ (پی پی اے ٹی) کے چیئرمین اور سماجی کارکن ناصر عباس تارڑ نے اپنے اوورسیز پاکستانی ساتھیوں کے تعاون سے ضلع منڈی بہاولدین میں متعدد سماجی کام کروائے ہیں۔

انہوں نے تعلیم پر کسی کے لیے پروگرام کے تحت مفت کتابوں کی فراہم کیں، غریب بچوں کی فیس ادا کی، گاؤں میں طبی امداد فراہم کی ، مختلف دیہاتوں میں قبرستانوں کی چاردیواری تعمیر کروائی اور اخوت فاؤنڈیشن کے تعاون سے بلا سود قرضے فرام کیے۔

پی پی اے ٹی کے چیئرمین نے منڈی بہاؤالدین میں اوورسیز اسپتال کی تعمیر کے منصوبے کے حوالے سے 24 سبتمر کو فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔

جس کا مقصد دیار غیر میں رہنے والے پاکستانیوں کی حب الوطنی اور رفاعی خدمت کو سراہنا ہے۔ فرانسیسی ارکان پارلیمنٹ اور مقامی کونسلوں کے نمائندوں کو زندہ قوم کا نمونہ پیش کرنا ہے۔

واضع رہے کہ گزشتہ دنوں سیاسی سماجی راہنماؤں راجہ علی اصغر اور نعیم چوہدری کے اشتراک سے سیلاب زدگان کی بحالی کیلے فنڈ ریزنگ پروگرام منعقد کیا گیا تھا جس پر فرانسیسی پارلیمنٹ کے رکن کارلوس مارٹن اور مقامی پیری فیت میئر پاکستانیوں کے جزبہ حب الوطنی کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔

پی پی اے ٹی کے چیئرمین اور سماجی کارکن ناصر عباس تارڑ کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی ترجیحات کو بدل کر خدمت خلق پر توجہ مرکوز کرلی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.