پنجاب کے شہر منڈی بہاء الدین کے علاقے ملکوال میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں نے رقم نہ ملنے پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا اور اے ٹی ایم کے ذریعے رقم نکلوانے کے بعد چھوڑا۔
منڈی بہاء الدین پولیس کے مطابق ڈاکوؤں نے رقم نہ ملنے پر اہلِ خانہ کو یرغمال بنا لیا اور تمام لوگوں کے اے ٹی ایم کارڈ جمع کیئے۔
ایک ڈاکو نے اہلِ خانہ کے ایک فرد کو ساتھ لے جا کر اے ٹی ایم سے رقم نکلوائی جس کے بعد دیگر افراد کی جان چھوٹی۔
منڈی بہاء الدین پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے مذکورہ ڈاکو کی شناخت کر رہے ہیں، امید ہے جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔
Comments are closed.