ہفتہ 23؍ربیع الثانی 1444ھ 19؍نومبر 2022ء

منڈی بہاء الدین: پی ٹی آئی رہنما فائرنگ سے زخمی، ڈرائیور جاں بحق

منڈی بہاء الدین کے علاقے رکن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فلک شیر کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے۔ 

پولیس کے مطابق اس واقعے میں پی ٹی آئی رہنما فلک شیر زخمی ہوگئے ہیں جبکہ ان کا ڈرائیور جاں بحق ہوگیا۔ 

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ واقعہ کا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.