پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا جہاز ’ملتان‘ اور اُس کے عملے کو روسی بندر گاہ پر پھنسے 2 ماہ بیت گئے۔
ایک اور انسانی المیہ سامنے آگیا، پی این ایس سی کا جہاز ملتان روسی بندرگاہ نگوڈا پر 2 ماہ سے پھنسا ہوا ہے۔
رپورٹ کے مطابق پی این ایس سی کا جہاز جس روسی بندرگاہ پر ہے وہاں کے علاقے کا درجہ حرارت منفی 20 ڈگری ہے۔
حکام پی این ایس سی کے مطابق ملتان نامی جہاز یکم جولائی کو کراچی سے روانہ ہوا تھا، جہاز کا عملہ اس وقت منفی 20 ٹمپریچر میں رہ رہا ہے۔
حکا کے مطابق کورونا وائرس کے باعث ویزوں میں مسائل کا سامنا ہے، روسی قونصلیٹ سے رابطہ کرلیا ہے، ویزا ملتے ہی عملہ تبدیل کردیا جائے گا۔
Comments are closed.