بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منظور وسان کیخلاف نیب انکوائری، پیشرفت رپورٹ طلب

سندھ ہائی کورٹ نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے معاملے میں نیب انکوائری پر پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔

دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالتِ عالیہ کو آگاہ کیا کہ منظور وسان کے خلاف تحقیقات جاری رکھی جائیں گی۔

کراچی( رپورٹ/ امداد سومرو) پیپلز پارٹی کے ایک سابق…

درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ 20 ماہ سے نیب تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ نہیں کر رہا، نیب نے کہا تھا کہ منظور وسان کے خلاف انکوائری بند کر رہے ہیں۔

نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ کسی کے خلاف انکوائری بند کرنا یا نہ کرنا چیئرمین نیب کا کام ہے، منظور وسان کے خلاف شواہد جمع کیئے جا رہے ہیں۔

عدالتِ عالیہ نے آئندہ سماعت پر منظور وسان کے خلاف تحقیقات کرنے والے تفتیشی افسر کو طلب کر لیا جبکہ انکوائری سے متعلق پیش رفت رپورٹ بھی طلب کر لی۔

سندھ ہائی کورٹ نے منظور وسان کی عبوری ضمانت میں بھی 20 مارچ تک توسیع کر دی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.