بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

منشیات برآمدگی کیس، رانا ثناء کیخلاف فردِ جرم کی کارروائی پھر مؤخر

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں فردِ جرم کی کارروائی ایک بار پھر مؤخر ہوگئی، عدالت نے مقدمے پر کارروائی بغیر پیشرفت کے ملتوی کر دی ۔

لاہور میں انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ کے خلاف منشیات برآمدگی کے کیس پر سماعت کی۔

رانا ثناء کے وکیل نے بتایا کہ بجٹ اجلاس میں مصروفیت کی وجہ سے وفاقی وزیر پیش نہیں ہوسکتے، وکیل نے پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دی جو عدالت نے منظور کر لی۔

انسدادِ منشیات کی خصوصی عدالت نے کیس پر آئندہ سماعت 23 جولائی تک کیلئے ملتوی کردی۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.