خواب دیکھنے اور ان کی تعبیر بتانے کے حوالے سے مشہور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان کا کہنا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ 5 سال پورے ہوں، مگر چہرہ تبدیل ہو سکتا ہے۔
یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان نے کراچی کی سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔
ان کا کہنا ہے کہ دسمبر میں خطرات کا سامنا ہوتا ہے، کھچڑی پک رہی ہے، جسے کسی نتیجے پر پہنچنے میں 3 سے 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔
منظور وسان نے کہا کہ حالات خراب ہیں، آگے جا کر اور بھی خراب ہوں گے، باہر سے کوئی آ سکتا ہے جس کا کام الیکشن کرا کے اقتدار منتقل کرنا ہو گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 3 ماہ بڑے اہم ہیں، نواز شریف واپس آ سکتے ہیں، اب بہت ساری آڈیوز آئیں گی، ویڈیوز بھی آئیں گی۔
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما منظور وسان کا یہ بھی کہنا ہے کہ کچھ لوگ ملک کو کس طرف لے کر جا رہے ہیں، پتہ نہیں کیا ہو۔
Comments are closed.