اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب میں ممکنہ راکٹ حملوں کے باعث سائرن بجنا شروع ہوگئے، ہنگامی سائرن بجنے کے باعث اسرائیلی پارلیمنٹ کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔
عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنگی سائرن اسرائیلی پارلیمنٹ کے اجلاس کے انعقاد کےدوران بجائے گئے، اجلاس میں اسرائیلی وزیراعظم سمیت کابینہ کے ارکان بھی شریک تھے۔
ہنگامی سائرن بجنے پر اجلاس کے شرکاء کو پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا۔
عرب میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں بھی ممکنہ راکٹ حملوں کے باعث جنگی سائرن بجنا شروع ہوگئے۔
دوسری جانب غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 2 ہزار 808 ہوگئی۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی حملوں میں زخمی فلسطینیوں کی تعداد 10 ہزار 859 سے تجاوز کر چکی ہے۔
حماس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کی وحشیانہ بمباری کے بعد عمارتوں کے ملبے تلے کم از کم ایک ہزار فلسطینیوں کی لاشیں دبی ہیں۔ جن سے تعفن پھیل رہا ہے۔ ماحولیاتی آلودگی اور وبائی امراض پھیلنے کا خطرہ ہے۔
حزب اللّٰہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے حملے کر کے لبنانی سرحد کے قریب اسرائیلی فورسز کے نصب کیمروں کو تباہ کر دیا ہے۔
Comments are closed.