بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ممنوعہ فنڈنگ کیس، عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اعتراضات لگ گئے

فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے معاملے پر سابق وزیرِ اعظم عمران خان کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے رجسٹرار نے 3 اعتراضات لگا دیے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان کی جانب سے اعتراضات لگائے گئے۔

رجسٹرار نے اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک نہیں کرائی، اور ایف آئی آر کی غیر مصدقہ نقل لگائی گئی ہے۔

اسسٹنٹ رجسٹرار اسد خان نے کہا کہ خصوصی عدالت میں جانے سے پہلے ہائی کورٹ کیسے آسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمے کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے حفاظتی ضمانت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ ایف آئی اے نے فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت حفاظتی ضمانت منظور کرے تاکہ متعلقہ عدالت میں پیش ہو سکیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.