کراچی کے علاقے ملیر کوہی گوٹھ میں فائرنگ کے واقعے میں زخمی رینجرز اہلکار اسپتال میں دم توڑ گیا۔
ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار کی نماز جنازہ رینجرز ہیڈکوارٹر میں ادا کر دی گئی۔
ترجمان رینجرز کے مطابق نماز جنازہ میں رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی، شہید کی آبائی گاؤں بھٹ شاہ میں فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کردی گئی۔
واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو کراچی کے علاقے ملیر، قائد آباد میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 رینجرز اہلکار زخمی ہوئے تھے۔
ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کا کہنا تھا کہ رینجرز اہلکار ملیر میں چیکنگ کر رہے تھے کہ اس دوران انہوں نے موٹر سائیکل پر سوار 2 ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا جو رکنے کی بجائے فرار ہونے لگے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موٹرسائیکل پر سوار رینجرز کے اہلکاروں نے ملزمان کا تعاقب کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی جس کے جواب میں رینجرز اہلکاروں نے بھی فائرنگ کی۔
ملزمان کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار رینجرز کے دونوں اہلکار زخمی ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔
Comments are closed.