ملک کے مختلف شہر شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، نوکنڈی میں سب سے زیادہ گرمی پڑی۔ جہاں درجہ حرارت انچاس ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
کوئٹہ میں بھی پارہ 40 ڈگری تک پہنچ گیا۔ البتہ کراچی کا موسم خوشگوار ہے اور شہر پر بادلوں نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔
پشاور میں 42 ، اسلام آباد اور لاہور میں 41 ڈگری رہا، سندھ میں 48 ڈگری کے ساتھ دادو گرم ترین علاقہ رہا۔
کراچی میں بادلوں کے ڈیرے، صبح سویرے لیاقت آباد اور ناظم آباد کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران بوندا باندی کی پیشگوئی کی ہے۔
Comments are closed.