نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر( این سی او سی) کے احکامات کے مطابق ملک کے تمام ویکسی نیشن سینٹرز آج بند رہیں گے تاہم اتوار کے روز ویکسی نیشن کا سلسلہ جاری رہے گا۔
عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسی نیشن کے لیے رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، غیر ملکیوں کے لیے بھی نادرا کے پورٹل پر ویکسی نیشن کی رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔
سندھ میں پولیس افسران اور اہل کاروں کو بھی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ویکسین لگوانے والوں کا پیغام ہے کہ پاکستان میں معمول کی زندگی کی واپسی چاہتے ہیں تو ویکسین کو ہاں ، کورونا کو ناں۔
واضح رہے کہ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا تھا کہ عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن شروع ہوگی۔ عید کے بعد تمام شہریوں کی ویکسینیشن کے لیے رجسٹریشن کی جائے گی۔
Comments are closed.