جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا کے مزید 98 مریض انتقال کرگئے

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 98 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 698 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 98 مریض انتقال کرگئے جب کہ 5 ہزار 857 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 78 ہزار 238 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 84 ہزار 935 ہے۔ اب تک 6 لاکھ 76 ہزار 605 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب میں رپورٹ ہوئے۔ پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 79 ہزار 437 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 45 ہزار 339 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 718 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 26 ہزار 380 مریض صحت یاب ہوئے۔

سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 2 لاکھ 75 ہزار 81 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 9 ہزار 221 ہے۔ صوبے میں 4 ہزار 562 اموات ہوچکیں۔ 2 لاکھ 61 ہزار 298 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 9 ہزار 704 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 14 ہزار 27 ہے۔ صوبے میں 2 ہزار 990 اموات اور 92 ہزار 687 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 71 ہزار 533 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 905 ہے۔ اسلام آباد میں 649 اموات ہوچکیں۔ 57 ہزار 979 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 21 ہزار 242 جب کہ فعال کیسز کی 1 ہزار 59 ہے۔ صوبے میں 226 اموات ہوچکیں۔ 19 ہزار 957 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 16 ہزار 26 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 2 ہزار 274 ہے۔ آزاد کشمیر میں 449 اموات ہوچکیں۔ 13 ہزار 303 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 5 ہزار 215 جب کہ فعال کیسز 110 ہے۔ گلگت بلتستان میں 104 اموات ہوچکیں۔ 5 ہزار 1 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.