بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا وائرس کی مثبت شرح 8.4 ہوگئی، مزید 20 اموات

پاکستان میں 24 گھنٹے کے دوران کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 8 اعشاریہ 4 فیصد رہی، کورونا وائرس سے ایک دن میں مزید 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 3 ہزار669کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 20 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 1 ہزار 686 مریض شفایاب ہو گئے۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار863ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 6 لاکھ 30 ہزار471ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 43 ہزار498ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 98 لاکھ17ہزار491 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

کورونا وبا کا پھیلاؤ تیز ہونے پر ملک میں پابندیاں…

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 33 ہزار 70 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے51 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 5 لاکھ 83 ہزار538 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ63ہزار290 ہو چکی ہے، جبکہ کُل اموات 4 ہزار479ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 1 لاکھ99 ہزار40 مریض سامنے آئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 5 ہزار982ہو گئیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 80 ہزار37 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 2 ہزار215ہو گئیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 52 ہزار86 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل545 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ویکسین کی قیمتوں سے متعلق اجلاس میں نجی شعبے کی درآمد کی گئی ویکسین کی قیمت تجویز کر دی ہے۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 19 ہزار342 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 203 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 11 ہزار704مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 336 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 4 ہزار 972 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.