دنیا بھر میں پھیلی موذی وباء کورونا وائرس کی ویکسینیشن کا عمل جاری ہے جبکہ پاکستان بھر میں کورونا ویکسینیشن کا عمل آج سے شروع ہو گا۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کی ویکسینیشن تمام صوبوں اور وفاق میں بیک وقت 11 بجے شروع ہو گی۔
سندھ میں کورونا وائرس کی ویکسین ڈاؤ یونیورسٹی اوجھا ویکسی نیشن سینٹر میں لگائی جائے گی جس کے سلسلے میں آج منعقدہ تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ ہوں گے۔
وفاقی سطح کی تقریب این سی او سی میں ہو گی، جہاں وفاقی وزیر اسد عمر اجلاس کی صدارت کریں گے۔
پنجاب کی تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہوں گے۔
خیبر پختون خوا (کے پی) کی تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا محمود خان ہوں گے۔
بلوچستان میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کی تقریب کے مہمانِ خصوصی وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال ہوں گے۔
آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کی ویکسینیشن کی تقریب وزیرِ اعظم سیکریٹریٹ میں منعقد ہو گی۔
گلگت بلتستان میں کورونا ویکسینیشن کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں وزیرِ اعلیٰ گلگت بلتستان بیرسٹر خالد خورشید شرکت کریں گے۔
Comments are closed.