بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 52 جاں بحق

پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کم ہو رہی ہے، کورونا وائرس کے کیسز کے بعد اب اموات میں بھی کمی آنے لگی ہے، ملک کورونا مریضوں کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں ایک بار پھر 31 ویں نمبر پر آ گیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 560 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 52 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 970 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 19 فیصد ہو گئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے اب تک 27 ہزار 690 مریض انتقال کر چکے ہیں جبکہ اس موذی وائرس کے کُل مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 43 ہزار 385 ہو چکی ہے۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز، وینٹی لیٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے 48 ہزار 506 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 3 ہزار 948 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 11 لاکھ 67 ہزار 189 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 400 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 41 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس کے مزید 2 ہزار 42 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز کی شرح 3 اعشاریہ 17 فیصد ہو گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے مزید 48 ہزار 836 ٹیسٹ کیئے گئے، جبکہ اب تک کُل 1 کروڑ 93 لاکھ 33 ہزار 471 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

پاکستان بھر میں اب تک کُل 7 کروڑ 95 لاکھ 33 ہزار 208 کورونا ویکسین کی خوراکیں دی جا چکی ہیں جبکہ 2 کروڑ 73 لاکھ 31 ہزار 678 افراد کی مکمل ویکسینیشن ہو چکی ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دیگر صوبوں سے زیادہ 4 لاکھ 56 ہزار 897 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 7 ہزار 379 ہو گئیں۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے اب تک 4 لاکھ 30 ہزار 353 مریض پورٹ ہوئے ہیں، جبکہ یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 12 ہزار 595 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 73 ہزار 548 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے یہاں کُل اموات 5 ہزار 525 ہو گئیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 31 لاکھ 72 ہزار 222 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے اموات 47 لاکھ 71 ہزار 343 ہو چکی ہیں۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1 لاکھ 5 ہزار 287 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، جبکہ اب تک یہاں کُل 922 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 34 ہزار 101 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جبکہ اس کے باعث اب تک یہاں کُل 737 مریض وفات پا چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 32 ہزار 888 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 348 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 10 ہزار 311 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 184 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.