بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

لاہور: لیڈی ڈاکٹر کیسے قتل ہوئی؟ سہیلی نے بتا دیا

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل ہونے والی لیڈی ڈاکٹر خولہ کی سہیلی رجاء کا بیان سامنے آیا ہے جس سے وہ ملنے گئی تھی اور رجاء اس قتل کی عینی شاہد بھی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتولہ ڈاکٹر خولہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے، مقتولہ کو ایک گولی گردن پر لگی جو آر پار ہو گئی۔

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ڈکیتی مزاحمت پرلیڈی ڈاکٹرکےقتل کامقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ ڈاکٹر خولہ ڈیفنس این بلاک سے زیڈ بلاک میں اپنی سہیلی رجاء کو ملنے گئی تھی۔

سہیلی رجاء نے پولیس کو بیان میں بتایا ہے کہ لیڈی ڈاکٹر خولہ نے جیسے ہی رجاء کے گھر کے باہر کار پارک کی، 2 موٹر سائیکل سوار ڈاکو آ گئے۔

لاہور کے ڈیفنس اے میں مبینہ ڈکیتی کی مزاحمت پر لیڈی ڈاکٹر کا قتل کردیا گیا۔

رجاء کے مطابق دونوں ڈاکوؤں نے پستول مقتولہ کی گردن پر تان لی، لیڈی ڈاکٹر کی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائر کر کے لیڈی ڈاکٹر کو قتل کر دیا۔

سہیلی رجاء نے پولیس کو بیان میں یہ بھی بتایا ہے کہ ڈاکو ڈاکٹر خولہ کا پرس اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.