بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں کورونا سے مزید 7 جاں بحق، 411 نئے کیسز رپورٹ

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 7 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 704 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 7 مریض انتقال کرگئے جب کہ 411 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 83 ہزار 886 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 13 ہزار 593 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 41 ہزار 589 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 75 ہزار 97 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 7 ہزار 299 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 620 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 60 ہزار 178 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 42 ہزار 876 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 133 ہے۔ صوبے میں 13 ہزار 15 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 24 ہزار 728 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 79 ہزار 888 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 777 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 830 اموات اور 1 لاکھ 73 ہزار 281 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 601 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 269 ہے۔ اسلام آباد میں 952 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 6 ہزار 380 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 542 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 32 ہے۔ آزاد کشمیر میں 742 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 768 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 471 جب کہ فعال کیسز کی 69 ہے۔ صوبے میں 359 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 43 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 411 جب کہ فعال کیسز 14 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 211 مریض صحت یاب ہوئے۔

 

You might also like

Comments are closed.