بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

آئی ایم ایف معاہدہ کے بعد ٹیکسز میں اضافہ نہیں بلکہ چھوٹ ختم ہوگی، شوکت ترین

کراچی: مشیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے کے بعد ٹیکسز میں اضافہ نہیں بلکہ چھوٹ ختم ہوگی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ جو پہلے سے ٹیکس دے رہے ہیں ان پر مزید ٹیکس عائد نہیں ہوگا، آئی ایم ایف ٹیکسز لگانا چاہتا تھا مگر ہم نے انکار کر دیا، ہم ٹیکس نہیں بڑھانے دیں گے۔

شوکت ترین نے کہا کہ عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالنے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی دے رہے ہیں، ہم کسانوں کو ڈائریکٹ ٹارگٹڈ سبسڈی دینے جا رہے ہیں، ہمارے ہاں غربت نہیں، افراط زر کا مسئلہ ہے۔

مشیر خزانہ نے کہا کہ ریسٹورنٹس جائیں لوگوں کی قطاریں لگی ہوتی ہیں، گاڑیاں بھی اسی طرح فروخت ہو رہی ہیں،

شوکت ترین نے کہا کہ چین نے تیل کی قیمتوں میں اضافے پر ایکشن لیا ہے، تیل پر امریکا نے ایکشن لیا جس سے قیمتیں کم ہونا شروع ہوئیں۔

 

You might also like

Comments are closed.