ملک میں مہنگائی میں اضافے کا رجحان برقرار ہے، ایک ہفتے کے دوران مہنگائی مزید 1.07 فیصد بڑھ گئی، ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 18.34 فیصد تک پہنچ گئی، ایک ہفتے میں مرغی، گھی، انڈوں سمیت 27 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کی رپورٹ جاری کردی۔
ایک ہفتے کے دوران زندہ مرغی اوسطاً 20 روپے 66 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی، قیمت 270 روپے 63 پیسے فی کلو ہو گئی۔
گھی کی فی کلو قیمت اوسطاً 9 روپے 5 پیسے اضافے کے بعد 388 روپے 74 پیسے فی کلو ہو گئی۔
ایک ہفتے کے دوران دال مونگ 2 روپے 59 پیسے، دال ماش 2 روپے 43 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔
انڈے فی درجن 2 روپے 77 پیسے مہنگے ہوئے، حالیہ ہفتے چائے کا ایک کپ 39 پیسے مہنگا ہوا، اوسط قیمت 32 روپے 51 پیسے ہو گئی۔ دودھ، دہی، بیف اور مٹن بھی مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے میں 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی ہوئی، چینی 4 روپے 24 پیسے فی کلو سستی ہوئی، فی کلو اوسط قیمت 95 روپے 55 پیسے ہو گئی، ٹماٹر 8 روپے 5 پیسے فی کلو سستے ہوئے۔
ایک ہفتے میں آٹا، ایل پی جی، دال مسور اور پیاز بھی سستی ہوئی، حالیہ ہفتے 14 اشیاء کی قیمتوں میں کوئی ردو بدل نہیں ہوا۔
Comments are closed.