منگل16؍ذیقعد 1444ھ6؍جون2023ء

ملک میں مون سون بارشوں کا آغاز کب سے ہوگا؟

محکمہ موسمیات نے جولائی کے آغاز سے مون سون کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے آغاز کے دوران معمول یا کم بارشوں کا امکان ہے۔

مون سون کا سلسلہ جولائی سے ستمبر تک جاری رہے گا، اس دوران شمالی علاقوں میں معمول سے تھوڑی زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون کے دوران درجہ حرارت معمول یا معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے۔

موسلا دھار بارشوں کے باعث اربن اور فلیش فلڈنگ ہوسکتی ہے، جبکہ بالائی کے پی، کشمیر اور گلگت بلتستان میں گلیشیرز پگھلنے سے دریاوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافےکا امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.