جمعرات 18؍ذیقعد 1444ھ8؍جون 2023ء

بابر اعظم آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کیلئے نامزد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کر دیا۔

آئی سی سی نے پاکستان کے کپتان بابر اعظم کو پلیئر آف دی منتھ کے لیے نامزد کیا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جاری کردہ پلیئر آف دی منتھ کی فہرست میں بنگلادیش کے نجم الحسین شنتو اور آئرلینڈ کے ہیری ٹیکٹر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم پر قسمت کی دیوی مہربان ہے، اس مرتبہ انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ ہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

کھلاڑیوں کی نامزدگیاں مئی کے مہینے کی کارکردگی پر کی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ بابر اعظم پہلے بھی آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کا ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.