جمعہ 19؍ذیقعد 1444ھ9؍جون 2023ء

کراچی، میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب 15 جون کو ہوگا

کراچی میں میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کا شیڈول جاری کردیا گیا،  15 جون کو انتخاب کے سلسلے میں ریٹرننگ آفیسر نے پبلک نوٹس جاری کردیا۔

نوٹس کے مطابق 9 اور 10 جون کو امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔

14 جون کو امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی جس کے بعد 15 جون کو انتخاب ہوگا۔

واضح رہے کہ کراچی سمیت سندھ بھر میں یوسی چیئرمین اور وائس چیئرمین سمیت تمام نو منتخب بلدیاتی نمائندے حلف اٹھا چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.