ہفتہ 29؍شوال المکرم 1444ھ20؍مئی 2023ء

ملک میں سیاسی غیر یقینی اور آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کے باعث بجٹ شیڈول متاثر

ملک میں سیاسی غیریقینی اور آئی ایم ایف پروگرام میں تاخیر کے باعث اگلے بجٹ کا شیڈول متاثر ہورہا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس کے شیڈول میں دوسری بار تبدیلی کر کے اسے 22 مئی کو طلب کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں موجودہ مالی سال کی جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ جاری کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں زراعت اور صنعت سمیت مختلف شعبوں کی کارکردگی کی بنیاد پر اگلے مالی سال کے لیے اہداف کا تعین کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر کی کابینہ سے اگلے ہفتے منظوری متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق سالانہ پلان کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون تک ملتوی کردیا گیا ہے جبکہ قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس جون کے پہلے ہفتے میں ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3 جون کو نہ ہو سکا تو بجٹ کی تاریخ بھی تبدیل کرنا پڑے گی جبکہ بجٹ اسٹریٹجی پیپر 16 اپریل تک کابینہ سے منظور ہونا چاہیے تھا۔

دوسری جانب وزارتِ خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ نئے مالی سال کا بجٹ 9 جون کو پیش کرنے کا پلان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.