جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

ملک میں سونے کا بھاؤ 2 روز سے ایک ہی نرخ پر برقرار

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کا بھاؤ 2 روز سے مستحکم ہے اور ایک ہی نرخ پر برقرار ہے۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج بھی فی تولہ سونے کا بھاؤ 4 لاکھ 38 ہزار 862 روپے روپے ہے، اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 لاکھ 76ہزار 253 روپے برقرار ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں بھی فی اونس سونے کا بھاؤ 4 ہزار 165 ڈالرز پر برقرار ہے۔

ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ ہوا ہے۔

رائٹر کی رپورٹ کے مطابق عالمی بازار میں توقع ہے کہ امریکی سینٹرل بینک فیڈرل ریزرو کی ایف او ایم کمیٹی فیڈ فنڈ ریٹ کو گرا دے گی، فیڈ کے ممکنہ متوقع چیئرمین کیون ہیسٹ انٹرسٹ ریٹ کم ہونا چاہتے ہیں۔

شرحِ سود میں کمی سے پیسے کا بہاؤ بڑھے گا اور اس سے سونے کی خریداری بھی ہو گی، ڈیمانڈ قیمت بڑھائے گی، اس توقع پر سونے کی ابتدائی خریداری قیمت کو پمپ کر کے ایک مہینے میں اوپر لے آئی ہے۔

فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کا اگلا اجلاس 9 اور 10 دسمبر کو ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.