casual encounter hookups best totally free hookup app cd hookups in cochise county hookup Middle Island mature hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

ملک میں بننے والی کاروں میں حفاظتی انتظامات غیر معیاری ہونے کا نوٹس

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے ملک میں بننے والی کاروں میں حفاظتی انتظامات غیر معیاری ہونے کا نوٹس لے لیا۔

 چیئرمین پی اے سی نور عالم خان نے کہا ہے کہ  لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیوں میں ایئر بیگز تک نہیں ہوتے۔ کمیٹی نے کار مینوفیکچرنگ کمپنیز کے چیف آپریٹنگ آفیسرز کو طلب کرلیا۔

نور عالم خان نے کہا کہ لاکھوں روپے مالیت کی گاڑیاں اور لوگوں کی حفاظت نام کی کوئی چیز ہی نہیں، اب ایسا نہیں چلے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں امریکہ اور یورپ جیسا حفاظتی معیار لے کر آئیں، مجھ پر کسی نے پریشر ڈالا تو اسے بھی منظر عام پر لاؤں گا۔

اجلاس کے دوران سینیٹر طلحہ محمود اور چیئرمین پی اے سی کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔

سینیٹر طلحہ محمود نے کہا کہ حفاظتی معیار کے وہ بھی حامی ہیں لیکن کسی کو ہراساں نہ کیا جائے۔

 جس پر  نور عالم خان  نے کہا کہ اسمگلنگ اور حفاظتی معیار پر کسی صورت کمپرومائیز نہیں کروں گا۔

 کمیٹی نے آئندہ اجلاس میں کار مینوفیکچرنگ کمپنیز کے سی ای اوز کو بھی طلب کر لیا۔

کمیٹی نے کہا جو سی ای او نہیں آئے گا اسے نیب اور ایف آئی اے کے ذریعے طلب کیا جائے گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.