ملک بھر میں بجلی کا بحران برقرار ہے، بجلی کا شارٹ فال 7 ہزار میگاواٹ ہو گیا۔
ہائی لاسز فیڈرز پر 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی جبکہ شہروں میں 5 سے 8 گھنٹے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ ہونے لگی۔
لیسکو ریجن کے کئی علاقوں میں ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک بجلی بند رہی۔
لیسکو چیف نے متعدد ایس ڈی او اور ایکسیئنز کو نوٹس جاری کردیے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.