ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 2500 روپے بڑھ گئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2500 روپے اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 22 ہزار 220 روپے ہوگئی ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قدر 2144 روپے اضافے سے ایک لاکھ 4 ہزار 767 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 18 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 781 ڈالر فی اونس ہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.