بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

سندھ میں کورونا کے 318 نئے کیسز، 2 اموات

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کورونا وائرس کی صورتحال سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 14396 نمونوں کی جانچ کی گئی۔ جس کے نتیجے میں مزید 318 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 2 مریض انتقال کرگئے۔ جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 7536 ہو چکی ہے۔ آج مزید 113مریض صحتیاب ہوئے ہیں۔ اس طرح صحتیاب افراد کی مجموعی تعداد 446831 ہوچکی ہے۔ 

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اب تک 6271612 نمونوں کی جانچ کی جاچکی ہے اور 465500  کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ اس وقت11451مریض زیر علاج ہیں۔ جن میں سے 11195 گھروں میں، 29 آئسولیشن سینٹرز میں اور 227 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں جبکہ 226 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے اور 14 مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔ 

انھوں نے بتایا کہ صوبے کے 318 نئے کیسز میں سے 69 کا تعلق کراچی سے ہے۔ جن میں ضلع شرقی 37، ضلع وسطی 11، کورنگی 7، ضلع جنوبی اور ضلع غربی 5-5، ملیر سے 4 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ 

دیگر اضلاع میں حیدر آباد 34، ٹھٹھہ 25، سانگھر 24، جامشورو 23، بدین17، نوشہرو فیروز 16، تھر پارکر 14، مٹیاری، شہید بے نظیر آباد اور میرپور خاص 13-13، گھوٹکی اور شکارپور 12-12،سکھر 10، ٹنڈو الہ یار اور عمرکوٹ 8-8 جبکہ کشمور سے ایک نیا کیس سامنے آیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.