ملک میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کم ہوئی ہے۔
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 450 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 8 ہزار 850 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 386 روپے کمی کے بعد 93 ہزار 331 روپے ہے۔
صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قدر 7 ڈالر کم ہوکر ایک ہزار 801 ڈالر فی اونس ہے۔
Comments are closed.